ابنا: روس و ایران کے درمیان تیل کے ایک بڑے معاہدے پر مذاکرات ہوئے ہیں جس میں تیل کے بدلے اجناس کی فروخت پر غور کیا گیا ہے اور یہ معاہدہ ماہانہ ایک ارب 500 ملین ڈالر مالیت کا ہے۔ ایک روسی اہلکار نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اور بعض جزوی مسائل حل ہونے کے بعد اس معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔
.......
/169